جسٹس عظمت سعيد نے سپريم کورٹ کے مستقل جج کی حثیت سے حلف اٹھا ليا۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد مکمل ہو گئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے تین نئے ججز نے بھی حلف اٹھالیاہے۔
چيف جسٹس افتخار محمد چودھري نے جسٹس عظمت سعید سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران جسٹس عظمت سعید کے اہل خانہ، سپریم کورٹ کے جج صاحبان، سینئروکلا اورلا افسران شریک تھے،، اس سے پہلے جسٹس عظمت سعيد لاہور ہائي کورٹ کے چيف جسٹس کي حيثيت سے ذمہ دارياں انجام دے رہے تھے۔سندھ ہائی کورٹ کے تین نئے ججز نے بھی حلف اٹھالیاہے، چیف جسٹس مشیر عالم نے نئے ججز سے حلف لیا،حلف اٹھانے والے ججز میں عبدالرسول میمن ، نعمت اللہ پھلپوٹو اور صادق حسین بھٹی شامل ہیں۔نئے ججز کے حلف اٹھانے سے سندھ ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد17 ہوگئی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ دو جولائی کو جوڈیشیل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے لئے مزید ججز پر غور کیا جائے گا۔