اسلام آباد : (جیو ڈییسک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف الانس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر خزانہ نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے کیلئے جمہوری حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران ان کی تنخواہوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف الانس دیا جائے گا جو موجودہ حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مسلسل پانچویں بار اضافہ ہے۔