قطر : (جیو ڈیسک) قطر کے وزیراعظم، وزیر خارجہ، اور شہزادہ شیخ حماد بن جاسم کی میزبانی میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ اجلاس میں عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری، سعودی عرب کے شہزادہ سعود بن فیصل بن عبد العزیز اور متحدہ عرب امارات کے شیخ عبداللہ بن زید نے بھی شرکت کی۔