پاکستان : (جیو ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں،گرمی کی شدید لہرملک کے وسطی اور زیریں علاقے میں آئندہ دو روز تک جاری رہنیکی پیش گوئی کی ہے۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اورجنوبی بلوچستان میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں اڑتالیس اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔