گوجرانوالہ : (جیو ڈیسک)گوجرانوالہ میں گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔حوا کی بیٹی پھر ظلم کا نشانہ بنی۔گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آیا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو مٹی کا تیل چھڑک کر لگا دی آگ ۔ بری طرح جھلسی عاصمہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرکا کہنا ہے عاصمہ کا اسی فیصد جسم جل گیا۔
عاصمہ کی شادی سات سال پہلے مشتاق سے ہوئی تھی ۔ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ سسرالیوں کا کہناہے شوہر سے جھگڑے کے بعدعاصمہ نے خودکو آگ لگائی۔پولیس نے بیانات کی روشنی میں واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔