علامہ سید شاہ تراب الحق قادری گزشتہ چند ہفتوں سے بہت سخت بیمار ہیں

جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری گزشتہ چند ہفتوں سے بہت سخت بیمار ہیں حضرت شاہ تراب الحق صاحب کی صحت یابی کے لئے اتوار کے روز شہر بھر میں دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں مرکزی تقریب علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی رہائش گاہ سے متصل جامع مسجد حبیب میں ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور حضرت شاہ صاحب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔جبکہ اسی ضمن میں ایک دوسری تقریب جامع مسجد خلفائے راشدین گلشن اقبال میں منعقد کی گئی جس میں حضرت علامہ مولانا کامران قادری صاحب نے پیر طریقت حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری صاحب کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

نماز عشا کے بعد جامع مسجد عثمان غنی ٹھٹھائی کمپائونڈ میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب میں حافظ محمد بلال قادری نے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ خصوصی دعا جمعیت اشاعت اہلسنت کے ناظم اعلی علامہ مولانا محمد عرفان قادری ضیائی صاحب نے فرمائی۔ تمام قارئین سے درخواست ہے کہ حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری صاحب کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ شکریہ