بجٹ میں عام آدمی کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا:محمد فیصل میر

گجرات : پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائوکے فیڈرل کونسل ممبرو چیف آرگنا ئزر محمد فیصل میر نے بجٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ حکومت نے انتخا بات میں جو وعدے کئے تھے آٹے بجلی ،گیس اور پٹرول کی آدھی قیمتیں کم کریں گے پانچ سال کے بعد بھی وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔یہ بجٹ غریب مکائو بجٹ ہے۔ جس تنا سب سے ملک میں مہنگائی بڑھی ہے اس تناسب سے عوام کو قطعا ریلیف نہیں دیا گیا ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشنز میں اضا فہ حوصلہ افزاء نہیںہے۔تاہم مہنگائی کے حسا ب سے یہ بھی ناکافی ہے۔حکومت اس وقت عوام کو ریلیف دینا چاہتی تو آ ٹا ، دال، چاول، گھی کی قیمتوں میں کمی کرتی اور مہنگائی میں روز بروز بڑھتے ہوئے اضافہ کو روکتی ۔اس بجٹ میں زرعی صنعتی اور تعمیراتی شعبوں میں ترقی اوربے روز گاری کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا ۔ گزشتہ سات برسوں کی پالیسیوں کو الزام دینا کہ یہ اس کو ورثہ میں ملی ہیں کو مورد الزام ٹھہرانا اچھی بات نہیں۔ بلکہ اب عوام کو ریلیف دینے کی بات کریں اْدھر ہمارے پڑوسی ملک بھارت نے پٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میںکمی کا اعلان کیا ہے۔مختلف اشیاء پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے سے ملک میں ایک دم مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔اس وقت عام آدمی کا آمدنی کا بڑا حصہ بجلی گیس کے بلوں اور پڑول کی خریداری پر خرچ ہو جا تا ہے عوام انتظار کر رہے تھے کہ بجٹ میں لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے اور آٹا چینی دالو ں کی قیمتو ں میں کمی کی جا ئے گی مگر عوام کو مایوس کیا گیا