جی ٹی روڈ کھاریاں پر ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں ایک نوجوان شدید زخمی
Posted on June 3, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں : جی ٹی روڈ کھاریاں پر ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ، جبکہ اسے بھائی کو بھی چوٹیں آئیں زخمی نوجوان گجرات کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، تفصیلات کے مطابق موضع دلو کا رہائشی نوجوان ارسلان اصغر اپنے بھائی کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر کھاریاں آ رہا تھا کہ کار نے ٹکر مار دی ، جس سے ارسلان کو سر پر چوٹیں آئیں CMHکھاریاں پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سر کے ٹیسٹوں کے لئے گجرات بھیجا گیا ، جہاں پر ارسلان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، جبکہ دوسرے بھائی کو بھی معمولی چوٹیں آئیں کاروالا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔