گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے،یاسر گیلانی
Posted on June 3, 2012 By Geo Urdu گجرات
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسر گیلانی نے NA-118 کے علاقہ شاہدرہ ٹائون میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔حکومت کو شرم آنی چاہئے کہ اتنی مہنگائی کے دور میں معمولی سا اضافہ کر کے عوام کا دل بہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ نا اہل حکمران کسی بھی قسم کے بحران پر قابو پا لینے میں ناکام رہے ہیں۔اب عوام ان کے چکموں میں نہیں آئے گی۔بجٹ میں عوام کے فائدے کی کوئی بات نہیں کی گئی اور ہمیشہ کی طرح عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ابو بکر عظیم سیکرٹری اطلاعات نے خطاب کرتے ہوئے عوامی بجٹ کی پر زور مذمت کی ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کا گراف دیکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہئے تھا لیکن حکومت کو کیا کوئی غریب بھوکا مرتا ہے تو مرتا رہے انکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے۔اس موقع پرPP-138 سے فاروق خان ،محمد امجد، ملک مصباح، شاہد منظور، ابوبکر عظیم،عبدالمنان، عامر گیلانی، عمر دراز،عدنان سہیل ،سیف خان،لعل خان ،شیخ علی،شہباز خان، حافظ شاہد و دیگر کارکنان موجود تھے۔