پنجاب کابینہ کا مینار پاکستان پر اجلاس، توانائی بحران پر غور

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : (جیو ڈیسک) مینار پاکستان پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں توانائی بحران کا جائزہ لیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ آج بھی ماڈل ٹاؤن سے بس کے ذریعے کیمپ آفس پہنچے۔

وزیر اعلیٰ قصور سے مینار پاکستان جانے والی 51 نمبر بس پر کل کی طرح آج بھی عام مسافروں کی طرح اپنے کیمپ آفس پہنچے اور پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان نے توانائی بحران پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں کابینہ نے صوبائی بجٹ پر بحث کی اور توانائی بحر ان اور عام آدمی کو اس حوالے سے ریلیف دینے کے معاملات پر غور کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سادگی اور بچت کو فروغ دے کر بہت سارے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اور وفاقی حکومت نے انرجی کانفرنس کے فیصلوں پر عمل نہ کر کے پنجاب سے نا انصافی کی ہے۔