دلاور حسین عوامی درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں : قمر زمان کائرہ

گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل ٹھیکریاں چوہدری حاکم علی کے ڈیرہ پر جلسہ عام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ ،سابق صوبائی وزیر خزانہ چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے چوہدری دلاور حسین کی سیاسی و سماجی خدمات کو بے حدسراہتے ہوئے کہا کہ چوہدری دلاور حسین عوامی درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں ، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ، ٹھیکریاں میں انہوںنے شاندار جلسہ کا اہتمام کر کے ہمارے دل جیت لیے ہیں ، ایسے انتھک ورکر کسی بھی پارٹی کے لئے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ، ہم حلقہ کے تمام نمائندگان اور چوہدری دلاور حسین کی طر ف سے دئیے گئے تمام ترقیاتی کام اولین ترجیح بنیادوں پر مکمل کروائیں گے اور عوام کو بنیادی ضرورت زندگی کی فراہمی ہمارا فرض ہے ، ہم عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔