بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے راجیہ سبھا کا حلف اٹھا لیا

tendulkar

tendulkar

نئی دہلی: (جیو ڈیسک) بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے بھارتی پارلیمنٹ راجیہ سبھاکے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔ ٹنڈولکر راجیہ سبھا کی اس مخصوص نشست پرمنتخب کئے گئے جسے جو آرٹس ، سائنس اور دیگر سماجی شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کے لئے مختص کی جاتی ہے، جس کے باعث انہیں بعض حکومت مخالف عناصر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وہ پہلے کھلاڑی ہیں جوکھیل کے ساتھ ساتھ اِس ایوان کا حصہ بنے ہیں،انہوں نے اسعزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ سیاست کو شفاف انداز میں لے کر چلیں گے تاہم امیدکی جارہی ہے کہ وہ اس نشست کو اعزازی طور پر ہی اپنے پاس رکھیں گے۔ اپریل میں ٹنڈولکر کی نامزدگی کے بعد سے ہی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، اپوزیشن کے بعض قانون سازوں کا کہنا ہے کہ یہ محض پاپولر پالیٹکس کا حصہ ہے۔