مئی :2012 محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فی صد زائد

TAX

TAX

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) اکتیس مئی تک فیڈرل بیورو آف ریونیو کو موصول ہونے والے ٹیکس کا حجم سولہ سواکتیس ارب روپے رہا۔31 مئی تک حاصل ہونے والے محصولات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

ممبر ان لینڈ ریونیو شاہد حسن نے کہا کہ صرف مئی کے مہینے میں حاصل ہونے والے محصولات کا حجم 182 ارب روپے ہے اور جون کے مہینے میں321 ارب روپے وصولی کی امید ہے۔

انھوں نے اس بات کی بھی توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال میں ایف بی آر محصولات کا مقرر ہدف حاصل کرلے گا۔