امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکی حکام کہتے ہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں میں القاعدہ کے سینئر رہنما کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ رہنما ابویحیی ال لبی کو پاکستان کی قبائلی ایجنسیوں میں ہدف بنایاجارہا ہے۔ دو ہفتوں کے دوران متعدد ڈرون حملے کیے گئے۔
گزشتہ روز میر علی میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما کو ٹارگٹ کیاگیا تھا مگر امریکی حکام اس بات کی تصدیق نہیں کرسکے کہ اس حملے میں القاعدہ رہنما ہلاک ہوا یا نہیں۔ سفارتکاروں کے مطابق ڈرون حملوں کی نئی لہر پاک امریکا تعلقات میں مزید پیچیدگی پیدا کرسکتی ہے۔