لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) نوے سالہ اداکارہ بیٹی وائٹ کے مومی مجسمے کو ہالی ووڈ کے مادام تساوعجائب گھر کی زینت بنا دیا گیا۔
نوے سالہ بیٹی وائٹ نے گلابی ٹریک سوٹ میں ملبوس اپنے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے مجسمے کی خود سے مماثلت کو خوشگوار اور حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے گلہ کیا کہ یہ مجسمہ چند سال قبل بنایا جاتا تو بہتر ہوتا۔
سات بار ایمی ایوارڈ یافتہ بیٹی وائٹ گزشتہ سات دہاہیوں سے اداکاری کر رہی ہیں اور دی میری ٹیلر مور شو، دی گولڈن گرلز اور متعدد دیگر ہٹ ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں ۔