یو م ماحولیات کا دن یکم جون سے لے کر پانچ جون تک منایا جا رہا ہے

گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر میں عالمی یوم ماحولیات کا دن یکم جون سے لے کر پانچ جون تک منایا جا رہا ہے ، اس سلسلہ میں چار جون کو فوارہ چوک کالج برائے خواتین میں تقریری مقابلہ اور مصوری مقابلہ ہوا ، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلٹر عبدالرئوف بابر نے کی ، اور ضلعی آفیسر ماحولیات مقصود ربانی بٹ کی زیر نگرانی فوارہ چوک کالج کی پرنسپل مسز کوثر ممتاز اور وائس پرنسپل مسز بشریٰ افضال کے تعاون سے ہوا اور یہ تمام کا تمام پروگرام انسپکٹر مدثر اقبال نے آرگنائز کیا ، تقریری مقابلہ میں یو او جی فاطمہ جناح کالج گجرات کی بچیوں نے شرکت کی اور اول انعام کامران احمد لا ڈیپارٹمنٹ UOGکے طالب علم نے حاصل کیا اور دوسرا انعام سدرہ مقبول انگلش ڈیپارٹمنٹ یو او جی اور تیسرا انعام صدف افضل ایسوسیت ڈگری ایجوکیشن کی طلبہ نے حاصل کیا ، فاطمہ جناح کالج گجرات کی بچیوں نے 4جون کو عالمی یوم ماحولیات کے مصوری کے مقابلے میں شرکت کی اول انعام روما طارق نائن آرٹس UOG، دوم انعام وردہ احمد اور سوئم انعام شفق تنویر نے حاصل کیا ، یو او جی فاطمہ جناح کالج گجرات میں یہ دن منائے جانے کا مقصد لوگوں کے اندر شعور پیدا کرنا ہے کہ ہم اپنے ماحول کو کیسے درست بنا سکتے ہیں ، اس دن یہ پیغام دیا گیا ہے درخت زیادہ سے زیادہ لگائیں ، شاپر بیگ کی بجائے تھیلہ استعمال کریں ، کوڑے کو آگ نہ لگائین ، پانی کو ضائع ہونے سے بچائیںجیسے پیغامات شامل تھے ۔