سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ ایک سچے اور کھرے انسان ہیں

گجرات (جی پی آئی) سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ ایک سچے اور کھرے انسان ہیں ، علاقہ بھر میں جہاں ظلم زیادتی ناانصافی اور کرپشن ہواسکے خلاف آواز اٹھانے والے پہلے شخص ہوتے ہیں حق اور سچائی کیلئے بڑی سے بڑی چٹان سے ٹکرانے کا حوصلہ ہی انہیں ضلع بھر میں منفرد اور نمایاں رکھتا ہے ، انتہائی ملنسار خوش اخلاق ہر دل عزیز شخصیت ہیں ، خاص طور پر نوجوان طبقے کے مقبول لیڈر ہیں ، انکی ایک آواز پر سینکڑوں نوجوان جان تک نچھاور کرنے کو تیار ہوتے ہیں ، ہر غریب کے ساتھ ہمدردی اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر ابھرنے والا یہ نوجوان علاقائی سیاست میں امید کی کرن ثابت ہوا ہے جو اپنے حلقہ سے موروثی سیاست کا خاتمہ کر کے سیاست کو خدمت میں بدل دے گا، ان کا شمار لالہ موسیٰ شہر کے ایسے معززین میں ہوتا ہے ، جنہوں نے بے شمار فلاحی منصوبہ جات پایہ تکمیل تک پہنچائے بے لوث خدمت اور عوامی مسائل حل کر کے خوشی محسوس کرتے ہین اسی وجہ سے لوگ انہیں انتہائی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں سیف الرحمن بھٹی کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہے ، جنہوں نے مشرف کے دور آمریت میں بھی اپنے قائد محمد نواز شریف کا ساتھ دیا ، لالہ موسیٰ شہر اور اپنے حلقہ PP112میں پاکستان مسلم لیگ کی مضبوطی کے لئے نکی انتھک جدوجہد کسی سے چھپی نہیں ، سیف الرحمن بھٹی نے الیکشن 2008میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP112گجرات سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب نہ ہونے کے باوجود محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی فنڈز سے اپنے حلقہ کے لوگوں کے مسائل منتخب نمائندئوں کی نسبت زیادہ حل کروا رہے ہیں ، سماجی کام ہوں یا فلاحی ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، لالہ موسیٰ شہر اور حلقہ کی عوام کو سیف الرحمن بھٹی جیسی شخصیت کی ضرورت تھی جو ہر وقت انکے دکھ سکھ میں شریک ہو ، سیف الرحمن بھٹی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں ، جنہوں نے اپنے حسن اخلاق اصول پسندی محنت ، دیانت داری اور اپنی خوش مزاجی کے باعث اپنا ایک منفرد مقام پیدا کر لیا ہے۔