ڈنگہ روڈ تا چکوری بھیلووالہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا افتتاح
Posted on June 5, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)ڈنگہ روڈ تا چکوری بھیلووالہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا افتتاح ندیم اصغر کائرہ نے کیا ۔ چوہدری میاں خاں اور چوہدری ظفر کے ڈیرہ پر بڑا اکٹھ ،گزشتہ روز سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے ڈنگہ روڈتا چکوری بھیلووالہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا افتتاح کیا ۔ چکوری بھیلووال پہنچنے پر سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر اور چوہدری ظہیر اصغر کائرہ کا فقید المثال استقبال کیا ۔ بعدازاں چوہدری میاں خاں اور چوہدری ظفر کے ڈیرہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری املاک کو جلانے کیلئے اُکسانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ، 1996ء میں میاں نواز شریف کی حکومت رہی مظفر گڑھ میں بجلی گھر لگے تو کیا کیا کہ بینظیر پر کرپشن کا الزام لگایا ۔ 1996تا 2008ء تک میں ایک بجلی گھر نہیں لگا ۔ میاں نواز شریف ایک یونٹ بتا سکتے ہیں پندرہ سال میں بنائی گئی ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 3300میگا واٹ بجلی دی ۔ ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ میں آپ کی وجہ سے 8سال تحصیل ناظم اور قمر زمان کائرہ دو مرتبہ وزیر بنے لیکن آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچایا اپنا دامن صاف رکھا اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کوئی ہم پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ۔ووٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص بھی اس بات پر ووٹ نہ دیں کہ انکے علاقہ میں گلیاں نالیاں بنائی گئی ہیں اگر قمر زمان کائرہ آپکی سوچ پر پورا اترتا ہو تو ووٹ دیں ۔ ووٹ ایک امانت ہے اور اب آپ کا فرض ہے کہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں ۔ چار سالوں میں ڈنگہ میں 28کروڑ مالیت سے ہم نے گیس پہنچائی اس کے برعکس سیاسی مخالفین نے جو اپنے دورِ اقتدار میں کیا وہ سب کے سامنے ہیں ۔