ماسکو : (جیو ڈیسک) روس میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہروں میں شرکت پر جرمانے کے بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو پولیس نے منتشر کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ حکمران پارٹی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے مذکورہ بل سے مظاہروں میں شرکت کرنے والے افراد پر جرمانہ 30 ڈالر سے بڑھا کر 9 ہزار ڈالر کیا جارہا ہے جبکہ ابتدائی طور پر 31 ہزار ڈالر جرمانے کی منظوری دی گئی تھی۔ دوسری جانب پارلیمنٹ میں بل پر بحث شروع ہوگئی ہے۔