بجٹ کے نام پر سیاست دانوں نے عوام کو ایک بار پھر لوٹ لیا
Posted on June 6, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : موجودہ بجٹ کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں سارا سال جس ملک میں بجٹ کے نام پر مہنگائی کی جاتی ہو وہاں پرایسی چیزوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید نے ٹی ایم اے یونینز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے گزشتہ چار سالوں میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، اس کی مثال نہیں ملتی ، اور انرجی بحران نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے ، حکمران اتحاد نے گزشتہ چار سالوں میں محنت کش مزدور اور غریب طبقہ کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے ، یہی وجہ ہے کہ بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے اور نہ رکنے والی مہنگائی اور بیروزگاری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ہر سال جمہوری حکومتیں بجٹ تو پیش کرتی ہیں ، مگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں کنٹرول لانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جاتے اور سارا سال مہنگائی کا دور جاری رہتا ہے ، جو کہ حکومتی اداروں اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، مہنگائی کو مدنظر رکھ کر محنت کش طبقہ کی اجرت میں آج تک اضافہ نہیں کیا گیا ، ۔