بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا ردعمل قابل افسوس ہے، یوسف رضا گیلانی

Yousaf Raza Gilani

Yousaf Raza Gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی خواہشات کی واضح عکاس ہے،ارکان پارلیمنٹ کے تقدس کی زمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔وہ ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی اوروفاقی وزرا کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے ردعمل کو وزیراعظم نے قابل افسوس اورجمہوری اداروں کی نفی کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت،حزب اختلاف کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود،پنجاب بجٹ اجلاس کے دوران جمہوری اصولوں پرکاربند رہے کرمہذب طورپرکارروائی آگے بڑھائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی جڑیں پکڑرہی ہے پارلیمانی اقدارکا خیال رکھا جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے سے گریز کرے اورجمہوری رویہ اختیار کرے بصورت دیگرسنگین نتائج کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔