راولپنڈی : (جیو ڈیسک) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے راولپنڈی بریگیڈیئر فہیم نے اپنا بیان سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مشینری مقدمے کی انکوائری پر اثرانداز ہورہی ہے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری خوشنود لاشاری مقدمے کے ملزمان کے حق میں پسندیدکے بیان پر دستخط لینے کے لیے گواہان کو ہراساں اوران پر دباو ڈال رہے ہیں۔
بریگیڈیئر فہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ خوشنود لاشاری اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ گواہان کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ بیان دیں کہ ایفی ڈرین کا کوٹہ معمول کی کارروائی تھا۔ گواہان تنویر احمد اور روف کالد انکوائری افسر کے سامنے کہہ چکے ہیں کہ ایفی ڈرین کوٹہ کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگی اور طریقہ کارکے خلاف ورزی ہے۔ یہ بے قاعدگی اور طریقہ کار کی خلاف ورزی ڈائریکٹر جنرل صحت اور سیکریٹری جنرل صحت کے کہنے پر ہوئی ۔ گواہ تنویر احمد کو مجسٹریٹ کامران چیمہ کی عدالت میں پہلے سے تحریر شہد بیان پر دستخط کا کہنا گیا۔