گجرات 07 june 2012

گجرات ( نمائندہ خصوصی ) تھانہ صدرجلالپورجٹاں کے گائوں کوٹ رانجھا کے رہائشی محمد عنایت اور اس کی بیٹی ریحانہ کوثر نے ڈی پی او گجرات راجہ بشارت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے چار مکانوں کو جلانے والے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جلالپورجٹاں میں مقدمہ درج کیا جائے مکانوں کو آگ لگنے سے ہمارا تقریبا 80’90لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کررہی ۔ریحانہ کوثر نے بتایا کہ ملزمان حضر حیات ‘مظفر ‘عبدالستار ‘عبدالغفار ‘عبدالرحمن ‘غلام عباس ‘عنصر اقبال اور عامر نے کچھ عرصہ قبل میرے عزیز 35سالہ گلزار احمد کو قتل کرکے لاش کنواں میں پھینک دی تھی اور جس کا مقدمہ میرے خاوند نے مدعی پارٹی کے ساتھ مل کر ان  ملزمان کے خلاف درج کروایا تھا جس کا ملزمان کو ر نج تھا ۔دس سال قبل ان ملزمان نے میرے شوہر نویز اختر کو حویلی میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔بعد ازاں ملزمان بری ہوگئے اور انہوں نے ہمارے چار گھروں کو آگ لگا کر راکھ کا ڈیر بنا دیا ہے ۔ریحانہ کوثرنے بتایا کہ ہم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ صدر جلالپورجٹا ں میںد رخواست دی مگر جلالپورجٹاں تھانہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے ‘انہوں نے بتایاکہ ملزمان اشتہاری اور با اثر ہیں جس کی وجہ سے پولیس انہیں  گرفتار نہیں کررہی  اور گائوں کے اردگرد کے لوگ بھی ان بدمعاشوں سے ڈرتے ہیں اور وہ دن دیہاڑے گائوں میں آکر فائرنگ کرتے ہیں جس سے پورا گائوں خوف و ہراس میں مبتلا ہے ‘محمد عنایت اور ریحانہ کوثرنے ڈی پی او گجرات سے ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسی گائوں کوٹ رانجھا کی رہائشی سکینہ بی بی نے  میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے میرے 30سالہ بھائی محمداکرم کو اپنے ڈیرے پر بلا کر قتل کردیا تھا مگر آج تک ہماری شنوائی نہیں ہورہی وزیراعلیٰ پنجاب اور آر پی او گوجرانوالہ ہماری داد رسی کریں ا ورملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کریں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے 7ماہ قبل ملزمان کے خلاف تھانہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں دیں مگر ان پر کاروائی نہیں کی گئی ہمارا قیمتی سامان تباہ ہورہا ہے ڈی پی او گجرات فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( نمائندہ خصوصی ) انجمن پٹواریاں ضلع گجرات و تحصیل گجرات نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات واصف بشیر کے خلاف احتجاجی ہڑتال جاری رکھی ‘تحصیل آفس کے باہر گزشتہ روز بھی ضلع بھر کے پٹواریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی کیمپ میںحصہ لیا اور اے سی گجرات کے خلاف اپنے مطالبات کیلئے پر امن طور پر احتجاج کیا احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی اس موقع پر پٹواریوں نے اپنے موقف کو برقرار رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا تبادلہ نہیں ہوتا اس وقت تک ہماری جنگ جاری رہے گی انہوںنے کہاکہ اے سی گجرات نے ہمارے پٹواریوں پر جھوٹے اور بوگس مقدمے درج کروا کر پٹواریو ں کو جھکانے کی کوشش کی ہے جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی انجمن پٹواریاں تحصیل گجرات کے صدر چوہدری شبیر احمد ‘ضلعی صدر چوہدری امتیاز احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹواریوں پر قائم مقدمات سے ہماری تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا اے سی گجرات جتنا چاہے زور لگا لے ہماری تحریک کو دبا نہیں سکتا آخر کار  اے سی گجرات کو یہاں سے جانا ہے انہوں نے کہا کہ تمام پٹواری آپس میںمتحد اور منظم ہیں انشا ء اللہ ہڑتال جاری رہے گی جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوجاتے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(انور شیخ سے ) ڈی پی او گجرات راجہ بشارت جب سے گجرات تعینات ہوئے ہیں اس دن سے عوامی مسائل میں کمی آگئی ہے اور پولیس کے متعلقہ شکایات میں بھی واضح کمی نظر آرہی ہے ایک سروے کے مطابق ڈی پی او آفس گجرات میں ڈی پی او گجرات راجہ بشارت کی طرف سے آفس کے اندر سائلین کے بیٹھنے کے لئے کافی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں تاکہ ان کرسیوں پر بیٹھ کر سائل اپنے مسائل ڈی پی او گجرات کو بہتر انداز میں بتا سکیں  جبکہ ڈی پی او گجرات کی طرف سے شہریوں کیلئے ڈی پی او آفس کے دروازے کھول دیے گئے ہیں بلکہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے رات گئے تک ڈی پی او آفس میں رابطہ کرسکتے ہیں ڈی پی او گجرات راجہ بشارت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ان کے جائز مسائل کا موقع پر ادراک کیا جائے انہوں نے کہا کہ گجرات کے شہریوں کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کیلئے کھلے ہیں اور وہ جب چاہیے اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ شہریوں کوبھی چاہیے کہ وہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کیساتھ بھر پور تعاون کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( انور شیخ سے ) پاکستان پیپلزپارٹی سٹی گجرات کے صدر زاہد حسین سلیمی ‘جنرل سیکرٹری عامر طور نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور پٹواریوں کے مابین تنازعہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ ضلع کے سربراہ اور دیگر افسران اس معاملہ کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا نہیں کررہے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے نمائندوں کو بلا کر دونوں کی بات سنی جائے جو گناہگار ہو اسے فوری طور پر سزا دی جائے ۔زاہد حسین سلیمی نے کہا کہ 6ہفتے گزر گئے ہیں مگر اس معاملے کا حل تلاش نہیں کیا گیا جو کہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت اور اسے حل کروانے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کے خلاف قائم مقدمات بھی فوری طور پر ختم کئے جائیں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( انور شیخ سے ) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی چوہدری احمد مختار آج مورخہ8جون کو صبح 10بجے گجرا ت کا دورہ کرینگے وہ گجرات میں عوامی رابطہ آفس میں پیپلزپارٹی کے ضلعی و سٹی عہدیداران کے علاوہ پی پی کے کارکنوں اور شہریوں کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے مسائل کو موقع پرحل کرنے کے احکامات بھی جاری کرینگے ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے صدر زاہد حسین سلیمی ‘شیخ سلام ‘ڈاکٹر زاہد ظہیر ‘عامر طور ‘چوہدری رضوان دلدار ‘چوہدری رضوان اختر صابووال ‘چوہدری عدنان اختر صابووال مرزا شفقت علی چوہدری آفتاب وڑائچ ‘صوفی عنایت ‘غفور بٹ ‘ظفر بھٹی ‘امجد اقبال بٹ ودیگر بھی موجود ہونگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل 49کے سینئر رہنماء حاجی مرزا شفقت علی نے اپنے ایک بیان میں چوہدری احمد مختار کو وزیر پانی و بجلی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری احمد مختار کے وزیر بننے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی اور حلقہ این اے 105کے عوام کو مکمل طور پر ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ چوہدری احمد مختار کا پانی و بجلی کا وزیر بننا گجرات کے شہریوں کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ لوڈ شیڈنگ کی کمی کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔مرزا شفقت علی نے کہاکہ وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال بھی کیا جائیگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( نمائندہ خصوصی ) ریلوے روڈ کے ممتاز تاجر رہنماء  مقبول حسین حلجی نے ریلوے روڈ کے انتخابات میں صدارتی امیدوار ملک سرفراز پہلوان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ریلوے روڈ کے انتخابات میں مکمل سرفراز پہلوان ‘جنرل سیکرٹری خالدمرزا کو بھر پور طریقہ سے کامیاب کروایا جائیگا انہوں نے کہا کہ سرفراز پہلوان اور خالد مرزا حقیقی معنوں میں تاجروں کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں انہو ں نے کہا کہ ریلوے روڈ کے تمام تاجر برادری ملک سرفراز پہلوان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( نمائندہ خصوصی ) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے سٹی نائب صدر مرزا علی انجم چاندنے اپنے ایک بیان میں چوہدری احمد مختار کو واٹر اینڈ پاور کا وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری احمد مختار گجرات کے شہریوں کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ ضلعی صدر پی وائی او چوہدری عدنان اختر صابووال کی قیادت میں پیپلز یوتھ سٹی گجرات کو متحرک اور مضبوط کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔