کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں سی این جی ڈیلرز اور اونرز ایسوی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سی این جی کی تینوں ایسوی ایشنز میں اختلاف کھل کے سامنے آگئے ۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں سی این جی ڈیلرز اور اونرز نے ہڑتال ختم کرکے اسٹیشنز کھول دئیے ۔جس کے بعد اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ سی این جی ڈیلرز اور اونرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم سے مثبت بات چیت کے بعد اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں کی یقین دہانی کرائی گئی کہ مشاورت کے بغیر سی این جی پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ پندرہ جون کو سی این جی کی قیمت کم کرنے کے لئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔