دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، صدر زرداری

zardari

zardari

شنگھائی : (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ توقع کرنا پاکستان تنہا دہشتگردی کا مقابلہ کرے مناسب نہیں، دہشتگردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔

چینی میڈیا کو انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا مستقبل شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ ہے ۔ دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ریلوے رابطہ بھی قائم ہو ۔