لستھ ملنگا، آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سفیر بن گئے

malinga

malinga

آئی سی سی : (جیو ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا کو دو ہزار بارہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سفیر مقرر کردیا۔ آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق لستھ ملنگا کو منفرد بولنگ ایکشن اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے سبب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سفیر بنایا گیا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ کا کہنا ہے ملنگا کے سفیر بننے سے ایونٹ کو پزیرائی ملے گی۔ لستھ ملنگا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سفیر مقرر ہونے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔