عمران ہاشمی کی نئی فلم شنگھائی سینما گھروں کی زینت بن گئی

shanghai

shanghai

بالی ووڈ  : (جیو ڈیسک)بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کی نئی فلم شنگھائی سینما گھروں کی زینت بننے جاری ہے۔ فلم کی کہانی میں ہے کہ بھارت میں بڑھتا جارہا ہے اسلحے کا غیرقانونی کاکاروبار۔ سیاستدان نہیں ہیں عوام پر مہربان۔ یہاں ہوتی ہے بڑے بڑے ناموں کی سرپرستی میں اسلحے کی اسمگلنگ۔ اسمگلنگ کے کچھ ثبوت مل جاتے ہیں ایک فلم میکر کو۔ جس کے بعد وہ کرتاہے ان سیاستدانوں کو بلیک میل۔ اس کی دھمکیوں نے سیاستدانوں کوچکراکے رکھ دیا۔

سنسنی خیزی سے بھر پور اس پولیٹیکل تھرلر فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ ابھے دیول اور کالکی کوچلن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں سیاستدانوں کے خلاف ڈائیلاگز پر کئی بار اس کی ریلیز روکنے کی کوشش کی گئی مگر آخرکارریلیز کا سگنل دے دیا گیا۔ فلم شنگھائی پاکستان میں آئی ایم جی سی گلوبل کی جانب سے ریلیز کی گئی جبکہ فلم کا میڈیا پارٹنر اے آروائی ڈیجیٹل ہے۔