چاغی : (جیو ڈیسک)چاغی میں پاک افغان بارڈر پر مقامی قبیلے کے سردار کے بیٹے سردار محمد رضا خان کے قتل کے بعد سے لیویز اور نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اب تک 15افراد مارے جا چکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں ان حالیہ جھڑپوں میں نامعلوم مسلح افراد کی ہوئی ہیں جبکہ لیویز نے 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ جھڑپیں گزشتہ 24گھنٹوں سے جاری ہیں۔
لیویز نے پوری زرکان کی پہاڑی کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور نامعلوم مسلح افراد سے مقابلہ جاری ہے۔