محمدعامرکی ری ہیبلیٹیشن کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل

amir

amir

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کی ری ہیبلیٹیشن کیلئے ماہر نفسیات مقصود بابری کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

آئی سی سی نے محمد عامر کو سزا سناتے وقت انکی بحالی کے پروگرام کی بھی ہدایت کی تھی۔ اس سال فروری میں رہائی کے بعد عامر نے اینٹی کرپشن کے ویڈیو میں کام کیا اور پچھلے ماہ پی سی بی نے ان کی دو بار ڈی بریفنگ بھی کی۔

اب پی سی بی نے محمد عامر کی بحالی کیلئے ماہر نفسیات مقصود بابری کی خدمات حاصل کی ہیں۔ محمد عامر کو سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ دو ہزار دس کے لارڈز ٹیسٹ میں اسپات فکسنگ اور کرپشن کے جرم میں سزا اور پابندی ہوئی تھی۔