پنجاب : (جیو ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے روایتی بجٹ قرار دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن اسے عوام کی خوشحالی کا پیش خیمہ قرار دیتی ہے۔پنجاب بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے اسے بنایا تنقید کا نشانہ اور اسے قرار دیا الفاظ کا ہیر پھیر۔ مسلم لیگ ن کے اراکین بجٹ کی تعریفوں کے پل بنادھتے رہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا اور کہا کہ بجٹ عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کے لیے خطیر رقم مختص کی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے۔ دوست محمد کھوسہ نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لیے فنڈز خرچ کرنے سے جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی بڑھے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما تنویر اشرف نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ امیروں کا بجٹ ہے۔ اپزیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بجٹ سے ایک دن پہلے وزیر خزانہ کو مقرر کیا گیا جو اس کی ناکامی کا ثبوت ہے۔