فورٹ منرو : (جیو ڈیسک)فورٹ منرو میں پانچ خواتین سے زیادتی کے مبینہ تین اہلکاروں نے گرفتاری دے دی ہے۔ زیادتی کیس میں نامزد ملزمان نے الزامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ زیادتی کیس میں نامزد ملزمان کا کہنا تھا کہ خواتین کو نہ تھانے لے کر گئے اور نہ ہی زیادتی کی ہے الزامات غلط ہیں سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہونا چاہیئے۔
فورٹ منرو میں بارڈر پولیس کے تین اہلکاروں اوران کے دو ساتھیوں پر مبینہ طور پر پانچ لڑکیوں سے زیادتی کا الزام ہے۔ واقعے کی صدر، مشیر داخلہ اور وزیراعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی تحقیقاتی ٹیم کو پولیس ، لیویز اور خفیہ اداروں نے واقعے سے متلعق بریفنگ دی ہے جبکہ ٹیم نے متاثرہ لڑکیوں کے بیانات قلمبند کئے۔
ڈی سی او ڈی جی خان نے صحافیوں کو بتایا حقائق سامنے لانے کے لئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تفتیش ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کمشنر ڈی جی خان تمام معاملے کی نگرانی کریں گے۔