نیٹو سپلائی : امریکی مذاکراتی ٹیم کو واپس بلالیا گیا ہے،پینٹاگون

Pentagon

Pentagon

نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے بھیجی جانے والی امریکی مذاکراتی ٹیم کو واپس بلالیا گیا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کسی یقین دہانی کے بغیرٹیم کو واپس بلا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ ٹیم نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پاکستانی حکام سے مذاکرات کررہی تھی تاہم مذاکرات میں ناکامی کے بعد امریکی ٹیم کے بعض ارکان کو واپر بلالیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات بھی نہیں ہوسکی ۔

پینٹاگون کے مطابق اب بھی ایک اعلی سطحی ٹیم پاکستان میں موجود ہے اور ٹیکنکل ٹیم کے بعض ارکان کو واپس بلایا گیا ہے۔