ایم کیو ایم : (جیو ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر سندھ اور پاکستان کے کسی علاقے کے مستقبل کا فیصلہ انہیں اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا تو قبول نہیں کریں گے اگر وفاقی حکومت سے باہر آئے تو حکومت گر جائے گی۔اے پی ایم ایس او کے چونتیس ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک کے 37 شہروں سے بیک وقت ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کو مٹانے کے لئے ریاستی اپریشن کیے گیے ایم کیو ایم پر ظلم ڈھانے والے وہ لوگ آ ج کہاں ہیں،بڑی بڑی باتیں کرنے والو کو اللہ حقیقیت بھی دکھاتا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ کالے کوٹ والوں نے کراچی کے وکلا کو زندہ جلانے کا شور مچایا لیکن آج تک کوئی ان وکلا کے نام منظر عام پرکیوں نہیں لایا۔
الطاف حسین نے کہا کہ اگر کراچی میں بھتہ خوری اور دہشت گردی کرنے والے والوں کی امداد بند نہ کی گئی تو وہ مجبورا جلسہ عام میں ان قووں کے نام بتادیں گے۔ الطاف حسین کے خطاب کے دوران لاہور میں لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی چلی گئی اور لوگوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاس میں اندھیرے میں بیٹھ کر الطاف حسین کاخطاب سنا۔