سپریم کورٹ : (جیو ڈیسک)سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت میں میمو کمیشن کی سربمہر رپورٹ کھولی گئی۔ رپورٹ کے مطابق میمو ایک حقیقت ہے حسین حقانی نے امریکا کی مدد چاہی۔ سماعت دو ہفتوں کے لیئے ملتوی کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی بنچ نیکیس کی سماعت کی میمو کمیشن رپورٹ کے مطابق حسین حقانی میمو کے خالق تھے انہوں نے امریکا کی مدد چاہی میمو کا مقصد یہ تھا کہ امریکا کو بتایا جائے کہ سویلین حکومت امریکا کی دوست ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حقانی نے امریکا کو پاکستان میں ایک نئی سکیورٹی ٹیم کے قیام کا یقین دلایا جبکہ حسین حقانی کی پاکستان میں کوئی جائیداد ہے نہ بینک بیلنس۔ سپریم کورٹ نے میمو کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔