سڈنی: (جیو ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ شام میں بیرونی عسکری مداخلت مناسب نہیں ہو گی انہوں نے شام میں عسکری مداخلت کی بجائے سیاسی حل پر زور دیا۔ آسٹریلوی صحافیوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نیٹو کے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اس حوالے سے کسی اتفاق رائے میں ناکامی کی مذمت کی اور کہا کہ روس امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔