امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ تکنیکی معاملات کو حل کرلیاگیا ہے۔
امریکا چاہتا ہے کہ سیاسی سطح پر مذاکرات جاری رکھتے ہوئے اس معاملے کو حل کیا جائے۔نیٹو کیلئے راہداری دونوں ممالک کیلئے اہم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے ہمارا ناردرن ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ایک برس سے کام کر رہا ہے، نیٹو سپلائی کی بحالی تک اسے جاری رکھاجائے گا۔