اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو گذشتہ روز کی پریس کانفرنس پر توہین عدالت کا شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کاازخودنوٹس لے لیا اور سماعت کیلیے3رکنی بنچ بنایا۔ بینچ کے سربراہی جسٹس شاکراللہ جان نے کی جس کے دیگر اراکین مں جسٹس طارق پرویزاورجسٹس امیرہانی مسلم شامل ہیں۔ کیس کی سماعت پر جسٹس شاکر اللہ نے ریمارکس دیئے کہ از خود نوٹس رجسٹرار کی درخواست پر لیا گیا۔ عدالتی کارروائی شروع ہو نے پر ملک ریاض کی پریس کانفرنس پڑھ کر سنائی گئی جس پر جسٹس شاکر اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک ریاض نے عدلیہ کوتضحیک کانشانہ بنایا اور اسکینڈلائزکیا، عدلیہ کے پورے ادارے کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے بعد ازاں توہین عدالت کے خلاف قانون کی کتاب منگوالی اور توہین عدالت کیس میں ملک ریاض کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کی پریس کانفرنس بادی النظرمیں توہین عدالت ہے۔ سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو کل عدالت طلب کرلیا ہے۔