سندھ : (جیو ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے اسی فیصد مسودے پر اتحادیوں کے ساتھ اتفاق ہوگیا ہے بجٹ کے بعد انتخابات کا سال شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر الطاف انڑ نے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کی رہائشگا ہ پر ملاقات کی جس کے بعد ان کا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ سے ملاقات میں انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس کا باضابطہ اعلان اپنے آبائی حلقے میں کرینگے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم چلائے پیپلزپارٹی میں جلد مزید سیاسی شخصیات شامل ہونگی۔