ٹوکیو : (جیو ڈیسک) دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کا جھنڈا گاڑنے والے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول اسپائڈر مین اب جاپانیوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے۔امیزنگ اسپائیڈرمین ریلیز ہورہی ہے تین جولائی۔۔ فلم کی پروموشن کیلئے اسپائیڈرمین پوری کاسٹ کے ساتھ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں نظر آئے۔
اسپائیڈر مین کے لبادے میں ملبوس اینڈریو گارفیلڈ ریڈ کارپٹ پر اپنی فلم کی پرومشن کے لیے اچھلتے کودتے اور دکھائی دیئے بڑے مسرور، اور تو اور فوٹو گرافرز کو اپنی ساتھی اداکارہ ایما اسٹون کے ہمراہ پوز بھی دیئے، انڈریو گارفیلیڈ اب شروع کریں گے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ عالمی سطح پر تھیٹرز کے ذریعے۔