ممبئی: (جیو ڈیسک)1981 کی بالی ووڈ فلم چشم بدور کی ریمیک24 اگست سے نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ اس ملٹی کاسٹ کامیڈی فلم میں پاکستانی پرنس آف پوپ علی ظفر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔بالی ووڈ ہٹ چشم بدور 1981 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس ملٹی کاسٹ فلم کی ریمیک موجودہ زمانے کے حساب سے بنائی گئی ہے۔ فلم میں علی ظفر سدھارت کے روپ میں نظر آئیں گے جو کہ اصل فلم میں فاروق شیخ نے نبھایا تھا۔ علی ظفر کی یہ چوتھی بالی ووڈ فلم ہو گی، جبکہ ان کے ساتھ ساتھ اس فلم میں کچھ نئے ایکٹرز سمیت رشی کپور، جوہی چالہ اور انوپم کھیر بھی جلوہ گر ہوں گے۔