مصر : (جیو ڈیسک) مصری عدالت نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد آئین کو معطل کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق فوجی افسر احمد شفیق کو صدارتی منصب کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
عدالت نے اسلامی گروپوں کو اقتدار دینے کے قوانین کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ عدالتی رولنگ کے بعد فیصلے کے مخالف ہزاروں مظاہرین عدالت کے باہر جمع ہو گئے اور مظاہرہ کیا۔ احمد شفیق صابق مصری صدر حسنی مبارک کے دور کے آخری وزیر اعظم اور فوجی کمانڈر تھے۔