مصر : عدالتی حکم کے بعد فوج نے نومنتخب پارلیمنٹ تحلیل کر دی

Egypt

Egypt

مصر : (جیو ڈیسک)مصر میں عدالتی حکم کے بعد فوج نے نومنتخب پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ اکثریتی جماعت اخوان المسلمین نے فیصلے پر عوامی ریفرنڈم کا مطالبہ کر دیا ہے۔مصر کی سپریم کورٹ نے حالیہ عام انتخابات کوغیرقانونی قرار دیا تھا، فیصلے کے بعد فوج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کا وجود باقی نہیں رہا۔

انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت اخوان المسلمین نے الزام عائد کیا ہے کہ فوج اقتدار پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے۔ اخوان کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کرایا جائے۔