سعودی ولی عہد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وزیر اعظم سعودی عرب روانہ

Yousaf Raza Gilani

Yousaf Raza Gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک)وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سعودی ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ  میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔سعودی ولی عہد کی نماز جنازہ ح آج بعد از نماز مغرب مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ بھی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کا انتقال نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری اسلامی دنیا کیلئے بڑا نقصان ہے۔ پاکستانی عوام اور حکوت سعودی عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔