مصر میں فوج کا حکم نامہ جاری،صدر کے اختیارات محدود

egypt

egypt

مصر : (جیو ڈیسک) مصر کے صدارتی انتخابات کے بعد فوج نے آئینی حکم نامہ جاری کرکے منتخب ہونے والے صدر کے آئینی کردار کو محدودکر دیا ہے ،جس پر عالمی طور پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ مصرکے صدارتی انتخابات کے بعد فوج نے آئینی حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت صدرکا آئینی کردارمحدود ہوگیاہے جبکہ فوج کو وسیع اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدرکوفوج کے بجٹ پرکوئی اختیارحاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی فوجی قیادت پر ان کا کوئی حکم لاگوہوگا۔ نئے حکم نامے میں صدرسے کسی ملک کیخلاف اعلان جنگ کرنیکاحق بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہیں فوج کی سپریم کونسل کی منظوری کیبعد ہی اس کااختیارحاصل ہوگا۔ مصرکیپارلیمانی اورصدارتی اتنخابات میں اسلام پسندوں نے واضح اکثریت حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی پارلیمنٹ کو جمعرات کو تحلیل کردیا گیا تھا۔