بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کے سابق صدر عبدالکلام نے صدارت کا انتخابات لڑنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینر جی نے کانگریس کے امیدوار پرناب مکھر جی کی جگہ عبدالکلام صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے نامزد کیا تھا لیکن سابق صدر نے یہ کہہ کر انتخابات لڑنے سے انکار کیا کہ وہ ممتا بینر جی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابات کیلئے نامزد کیا ہے لیکن میرے اصول مجھے انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں دیتے۔