چین: شدید بارشوں سے سیلاب آگیا، معمولات زندگی تباہ

china

china

چین : (جیو ڈیسک) چین کے شہر ہینگ زو میں شدید بارشوں سے سیلاب آگیا، معمولات زندگی تباہ ہو کر رہ گیا۔ چین کے صوبے زی جینگ کے دارالحکومت ہینگ زو میں موسم برسات کی پہلی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آگیا جس کے باعث سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں۔ بعض مقامات پر پانی کی سطح اس قدر بلند تھی کہ گاڑیاں بھی ڈوب گئیں ۔