پاکستان : (جیو ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام نے وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پہلے ہی مستعفی ہو جانا چاہیے تھا اور اگر وزیراعظم مستعفی ہو جاتے تو سپریم کورٹ کو یہ انتہائی اقدام نہ کرنا پڑتا۔جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ مستقبل کے وزیراعظم کا معاملہ پیپلز پارٹی کا اندرونی ہے اور وزرائے اعظم کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا چاہیے اور اس کی بساط نہیں لپٹنی چاہیے۔