لندن : (جیو ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو لندن کی جیل سے رہائی کاامکان ہے۔ سلمان بٹ کے خاندانی ذرائع کے مطابق سلمان بٹ کو جیل میں عمدہ رویے کی وجہ سے قبل ازوقت رہا کیاجارہاہے۔
برطانوی عدالت نے نومبر دوہزار گیارہ میں سلمان بٹ کو کرپشن اور دھوکہ دہی کے الزام میں تیس ماہ کی سزادی تھی۔انکے ساتھ سزا پانے والے محمدعامر اور محمدآصف نصف مدت پوری کرکے رہا ہوچکے ہیں ۔
دن رات کے شمار سے سلمان بٹ کی سزا کی مدت فروری دوہزار تیرہ میں پوری ہوگی۔ تاہم جیل میں عمدہ رویے اور ڈی پورٹ کئے جانے کی شر ط پر سلمان کی قید کی مدت کم کردی گئی ہے۔ رہائی کے بعد سلمان بٹ جمعرات کی رات پاکستان پہنچ جائیں گے لیکن دوبارہ کبھی انگلینڈ نہیں جا سکیں گے۔