پاکستان : (جیو ڈیسک)صدرمملکت آصف علی زرداری نے مخدوم شہاب الدین کو ملک کاآئندہ وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق صدرمملکت نے پیپلزپارٹی کی کور اورپارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد حتمی فیصلہ کرتے ہوئے مخدوم شہاب الدین کوآئندہ وزیراعظم کیلیے نامزدکردیا ہے۔ مخدوم شہاب الدین آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔ راجہ پرویز اشرف کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل امیدوار کے طورپرکاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔
ایفی ڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین کے ملوث ہونے کے حوالے سے سرکاری ٹی وی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخدوم شہاب الدین نے بطور وزیرصحت ایفی ڈرین کیس میں ملوث کمپنیوں کے خلاف نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ان کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔
مخدوم شہاب الدین کی ہدایات پر ایفی ڈرین کیس میں ملوث کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔