یورپ (جیو ڈیسک) ترقی یافتہ ممالک کی جی 20 کانفرنس یورپ اور دنیا کے معاشی بحران ختم کرنے کے لئے کسی بھی نتیجے پر پہنچے بغیر اپنے اختتام کو پہنچی،تمام ممالک کے سربراہان دنیا کے معاشی بحران کے حل میں ناکام ہو گئے میکسیکو میں دو روز سے جاری ترقی یافتہ ممالک کی جی 20 کانفرنس اس وقت بے سود ہوگئی جب تمام ممالک کے سربراہان دنیا سے معاشی استحصال ختم کرنے کا کوئی ٹھوس حل دینے میں ناکام رہے۔
دو روزہ کانفرنس سے یہ امید لگائی جا رہی تھی کہ ترقی یافتہ ممالک دنیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کا کوئی خاطر خواہ حل نکالیں گے ،مگر ظاہری طور سے مضبوط نظر آنے والی معیشت رکھنے والے ممالک دنیا کیعوام کی بھوک و پیاس کو ختم کرنیکا کوئی ٹھوس حل نہ نکال سکے،جی 20 کانفرنس کے اختتامی اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے ممالک اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور اپنے ملکوں میں روزگار کے بہتر مواقع نکالنے کی ضرورت پر زور دیں۔